پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجہ کیلئے 30 لاکھ 15 ہزار جاری

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کوعلاج معالجے کیلئے 30 لاکھ 15 ہزار کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔ترجمان کے مطابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نیمیڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد مختلف اہلکاروں کیلئے فنڈز کی منظوری کے بعد علاج معالجے کی مد میں مزید 30 لاکھ 15 ہزار کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ کانسٹیبل عرفان کو علاج کیلئے 5 لاکھ ،کانسٹیبل منیب الرحمٰن کو 3 لاکھ ،ہیڈ کانسٹیبل عطا اورٹریفک وارڈن نوید کو اڑھائی، اڑھائی لاکھ سمیت دیگراہلکاروں کو امداد جاری کی گئی ہے۔