منی پور میں بدامنی جاری، مودی حکومت کشیدگی کم کرنے میں ناکام

منی پور میں بدامنی جاری، مودی حکومت کشیدگی کم کرنے میں ناکام

بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی کشیدگی اور پرتشدد واقعات پر قابو نہ پایا جا سکا، مسلح افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق منی پور میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے جانے پر اسے تنقید کا سامنا ہے۔منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران اب تک 731 افراد کے ہلاک ہونے جبکہ 43 ہزار سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔