نیٹ فلکس کی نئی فلموں نے ناظرین کا جوش بڑھا دیا

فلموں کے دلچسپ ٹائٹلز ہر عمر اور ہر ذوق کے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
لاس اینجلس(شوبزڈیسک) نیٹ فلکس پررواں ماہ جولائی 2026 کے دوران کئی بہترین اور نئی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں، جن کے دلچسپ ٹائٹلز ہر عمر اور ہر ذوق کے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ماہ رومانس، کامیڈی، قانونی تھرلر، پراسرار معمہ اور حقیقی واقعات پر مبنی ڈرامے اور فلمیں شامل ہیں دستاویزی طرز کے ڈرامے اور اسٹینڈ اپ کامیڈی اسپیشلز ریلیز کیے جائیں گے، جن میں ہر مزاج کے ناظرین کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی کے پہلے حصے میں دو بڑی نیٹ فلکس اوریجنل فلمیں اینولا ہومز 3 اور بھارتی قانونی تھرلر فلم اکا ناظرین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کی مضبوط امیدوار ہیں۔