ریشم اور سرمد کھوسٹ کی جگہ خالد علی بٹ اور ر ئوف خالد مقررکیا گیا
بورڈ ممبران کی تبدیلی غیر حاضری اور مصروفیات کی وجہ سے کی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے پنجاب فلم سنسر بورڈ(PFCB) کی تشکیل نو کے تحت دو غیر سرکاری ممبران کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی سفارش پر اداکارہ ریشم اور اداکار سرمد کھوسٹ کی جگہ نئے ممبران کے نام تجویز کیے گئے، جن میں خالد علی بٹ اور ر ئوف خالد شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ممبران کی تبدیلی غیر حاضری اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے کی گئی، جبکہ بورڈ میں تقرریوں اور تبدیلیوں کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیج کر منظوری حاصل کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ سمری کابینہ میں پیش کی گئی اور نئے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ نئے ممبران اب بورڈ کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور فلموں کی سنسرنگ کے عمل میں تعاون فراہم کریں گے