ارجنٹینا کے سائنس دانوں نے پٹاگونیا کی چٹانوں میں ایک ڈائنوسار کی دریافت کا اعلان کیا ہے، جس کے منہ سے قدیم مگرمچھ کی ہڈی برآمد ہوئی۔
نئے ڈائنوسار کا نام جواکوئن ریپٹر کاسالی رکھا گیا ہے۔یہ تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سے 7 کروڑ سال پہلے موجود تھا۔لمبائی تقریباً 23 فٹ، اور مرنے کے وقت عمر کم از کم 19 سال تھی۔دریافت میں کھوپڑی، بازو، ٹانگ اور دم کی ہڈیاں شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ڈائنوسار نایاب گروہ میگا ریپٹورینز سے تعلق رکھتا تھا، جو جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں پائے گئے۔
میگا ریپٹورینز کی خاص شناخت لمبی کھوپڑی اور طاقتور پنجے ہیں۔منہ سے ملنے والی مگرمچھ کی ہڈی ڈائنوسار کی خوراک اور شکار کے انداز کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرتی ہے۔