قاہرہ: مصری پولیس نے بتایا ہے کہ قاہرہ کے عجائب گھر سے چوری ہونے والا قیمتی سونے کا کڑا 4 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے کے الزام میں ایک ملازم اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ سونا 3 ہزار سال پرانا ہے اور لاپیس لازولی موتیوں سے مزین ہے، مصر کے 21 ویں خاندان فرعون امینیموپ کے دور کا ہے۔عجائب گھر کے عملے نے 9 ستمبر کو کڑے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔کڑا عجائب گھر کی کنزرویشن لیب کے اندر ایک بند دھاتی سیف میں رکھا گیا تھا، جسے ملازم نے چوری کیا۔وسطی قاہرہ میں ایک چاندی کے تاجر نے کڑے کو فروخت کرنے میں مدد کی، اور اسے خریدنے والے نے بعد میں پگھلا دیا۔مصری پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔