اسلام آباد میں ایک شہری نے سرکاری اداروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔
موقع پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں اور اہلکار شہری سے بات چیت کر کے اسے با حفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوئے۔احتجاج کرنے والے شہری کا کہنا تھا کہ اس کا 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا ہے اور وزیر داخلہ خود آ کر یقین دہانی کرائیں تو وہ ٹاور سے اتر جائے گا۔واقعے کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کوئی افسر موجود نہیں تھا، تاہم بعد ازاں شہری کو اسلام آباد پولیس نے محسن نامی شخص کو تحویل میں لے لیا۔