لاہور: فیروزپور روڈ پر ایک شہری نے ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ہزار روپے کا چالان ہونے پر انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق شہری بار بار یہ کہتا رہا کہ وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا ممکن نہیں۔ واقعہ پیش آتے ہی موقع پر شہریوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اور صورتِ حال خطرناک رخ اختیار کر گئی۔ریسکیو اہلکاروں اور پولیس فورس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کئی منٹ تک شہری کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ بالآخر اہلکاروں نے مذاکرات اور حکمتِ عملی کے ذریعے شہری کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا، جس سے کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق شہری کو بعد ازاں حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔