انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، تاہم عدالت اور جیل میں ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی ممکن نہیں ہو سکی۔
عمران خان کی حاضری جیل روبکار کے ذریعے درج کی گئی۔کیس میں دیگر ملزمان کی پیشی مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت سے واپس جانے کی اجازت دی گئی۔سماعت کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔اب تک 119 میں سے 44 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، لیکن کسی پر جرح مکمل نہیں ہوئی۔عدالت نے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی اور وکلا کی درخواست پر عمران خان سے مشاورت کے لیے ملاقات کا معاملہ بھی ملتوی کر دیا۔