جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک آج بھی ناکام، عمران خان کی جیل سے حاضری درج

جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک آج بھی ناکام، عمران خان کی جیل سے حاضری درج

راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران آج بھی ویڈیو لنک فعال نہ ہو سکا، تاہم عدالت میں عمران خان کی جیل سے حاضری درج کی گئی۔

عدالت نے ملزمان کو حاضری کے لیے ساتھ جانے کی اجازت دی، جبکہ جج چیمبر میں عدالتی عملہ موجود تھا اور پولیس گواہ بھی حاضری کے بعد روانہ ہو گئے۔وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان سے مشاورت کے لیے ملاقات ضروری ہے، اور جب تک کلائنٹ سے مشاورت نہیں ہوگی، پیروی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکالت ناموں پر ایک ماہ سے جیل انتظامیہ عمران خان سے دستخط نہیں کرا رہی۔وکیل نے مزید کہا کہ راولپنڈی سپرنٹنڈنٹ جیل کو عمران خان سے وکالت نامے دستخط کروانے اور عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا جائے، کیونکہ وکالت نامے فی الحال جیل انتظامیہ کے پاس ہیں۔عدالتی عملے کے مطابق حاضری مکمل ہونے کے بعد نئی سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔