متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور کراچی کے میئر کوئی عوامی منصوبہ صحیح طریقے سے مکمل کریں تو انہیں ہزاروں ڈالر انعام دیا جانا چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے گرین لائن بس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہونا تھا، لیکن 18 ستمبر کو اس پر کام روک دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2017 میں اس منصوبے کی این او سی لینے کے بعد کام کو زبردستی روکا گیا کیونکہ اس کا سہرا ایم کیو ایم کو ملتا، جو کہ کراچی کے میئر ہیں، اور یہ پیپلز پارٹی کو ہضم نہیں ہوا۔فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت ریڈ لائن منصوبے میں بھی پھنس گئی ہے اور بہت سے منصوبے ایسے ہیں جو پیپلز پارٹی نے مکمل نہیں کیے، اس لیے عوامی منصوبوں میں پیپلز پارٹی سے ریلیف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2008 سے کے فور منصوبے پر بیٹھے رہے مگر کچھ نہیں ہوسکا، اب کے فور منصوبہ ایم کیو ایم کی وجہ سے مکمل ہونے جا رہا ہے، تاہم مسئلہ یہ ہے کہ پانی تو آ جائے گا مگر اس کی تقسیم کیسے ہوگی۔