فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک میں سب سے زیادہ خاندان مستفید ہوئے
95 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات تقسیم ہو چکے ہیں،ترجمان محکمہ ہائوسنگ
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کا ہفتہ وار کارکردگی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 4,188 مستفید خاندانوں کے ساتھ فیصل آباد پہلے، 4,157 خاندانوں کے ساتھ سرگودھا دوسرے اور 4,131 خاندانوں کے ساتھ اٹک تیسرے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ اٹک کے 1270 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں۔ فیصل آباد میں 1210 اور بہاولنگر میں 823 خاندان گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاو?سنگ کے مطابق صوبہ بھر میں 15,361 خاندان گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے جبکہ 71,541 خاندان تعمیر میں مصروف ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 78,600 خاندان تعمیرات کے لیے قرض حاصل کر چکے ہیں اور 51,104 خاندانوں کو گھروں کی تکمیل کے لیے دوسری قسط جاری کی جا چکی ہے۔اب تک 95 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات تقسیم ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک منصوبے کی آگاہی پہنچانے کے لیے خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے۔ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سے مستفید افراد کے چہروں پر اطمینان پروگرام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔