شہریوں کو بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں اضافہ،اوسطا یومیہ 424 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے لگے
نومبر میں 13،562 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے پہلی قسط اور12،056 خاندانوں کو قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی
لاہور (آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں اضافہ ہوگیااوراوسطا یومیہ 424 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے لگے۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے پروگرام کی مجموعی رفتار میں 595 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،ماہ نومبر میں 13،562 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے پہلی قسط اور12،056 خاندانوں کو قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ 12،716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی۔ مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25،618 خاندانوں کو قرضوں کا اجرا کیا گیا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے آ غاز سے اب تک ریکارڈ مدت میں 41,000 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔