عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے
لاہور (یواین پی) لاہور کی سیشن عدالت نے اندورن شہر لاہور کی معروف کاروباری شخصیت امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے کیس کی سماعت کی۔سوموار کے روز سماعت پر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر ملزم عقیل عرف گوگی بٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔