موچی گیٹ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، نقدی، موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ فیاض احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے رائیڈرز سے چھینی گئی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، 2 لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوجاتے تھے، انہیں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور تفتیش میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کے تحت ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔