ماڈل ٹاؤن میں شہری نے رشتے داروں کو کھانا بھیجا، ڈرائیور نے کھانا اور برتن لے کر رائیڈ کینسل کردی، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کا شہری سے 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہونے کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ ہر بنسپورہ پولیس نے شہری حماد حسن کے بیان پر آن لائن ایپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری نے بتایا کہ وہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈ بک کی۔ کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کر دی گئی۔ ڈرائیور نے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے