ملتان چونگی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و زیادتی، حنا پرویز بٹ کانوٹس

ملتان چونگی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و زیادتی، حنا پرویز بٹ کانوٹس

ملتان کے علاقے چونگی میں ایک مالک مکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔

چیئرپرسن نے فوری اقدام کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے ساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔واقعے کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں متاثرہ لڑکی پر ہونے والے تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ پولیس نے تحقیقات جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔