ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے علاقے بشلٹ میں منگل کی رات ایک دستی بم دھماکا ہوا۔
خوش قسمتی سے پولیس کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔پولیس کو دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی، جہاں ایک ناکارہ دستی بم برآمد کیا گیا۔ جائے وقوع سے ابتدائی تحقیقات کے دوران ایک 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دو دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس دھماکے میں متعدد افراد ملوث ہو سکتے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید معلومات کے مطابق گرفتار شدگان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ دھماکے کے محرکات اور اس میں شامل افراد کی تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔