جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابقہ صوبائی اسمبلی امیدوار مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکا مولانا کے گھر کے عین باہر پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے نتیجے میں گھر اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال ہوئی، اور مزید تفصیلات کی تفتیش جاری ہے۔