لاہور میں برائلر گوشت کی نئی قیمت فی کلو 403 روپے مقرر

لاہور میں برائلر گوشت کی نئی قیمت فی کلو 403 روپے مقرر

ویب ڈیسک: شہر بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، برائلر گوشت سستا، انڈے مہنگے

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 403 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، بعض مقامات پر صاف شدہ (صافی) گوشت 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے صارفین کے لیے کنفیوژن پیدا ہو گئی ہے۔اسی طرح، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی دیکھی گئی ہے، جس کے مطابق ہول سیل ریٹ 264 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 278 روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، اب فی درجن انڈے 325 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ میں ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 9,630 روپے تک پہنچ چکی ہے، جو عوام کے بجٹ پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن اور موسمی عوامل کے سبب ہو رہا ہے، اور صارفین کو چاہیے کہ وہ قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومتی اقدامات پر نگاہ رکھیں۔