اسلحہ دوڑ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ:بھارتی فوج کا باراک 8فضائی دفاعی نظام کا تجربہ

   نئی دہلی/یروشلم(آئی این پی ) بھارت نے ایک بار پھر اسرائیلی اسلحے پر انحصار ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی ساختہ باراک 8فضائی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اس تجربے کے بعد اس جدید دفاعی سسٹم کو جلد آپریشنل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ سسٹم اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز اور بھارت کی ڈی آر ڈی او نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ تجربے کے دوران باراک 8سسٹم نے مختلف فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور اسلحہ ساز گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے۔