نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں کتوں کو عمر قید کے لئیجیل میں بند کیا جائے گا اور اس حوالے سے انوکھا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا حکم نامہ ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت نے جاری کیا ہے، جس کے تحت آوارہ کتوں بھی عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق الہ آباد، لکھنو ئو سمیت ریاست کے کئی اضلاع اور شہروں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے اور ان کے انسانوں پر حملوں اور کاٹنے کے واقعات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اب یوگی حکومت کے محکمہ شہری ترقی کے چیف سیکریٹری کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کتا پہلی بار کسی شخص کو کاٹ لے تو اس کتے کو 10 دن تک اینیمل برتھ کنٹرول سینٹر میں رکھا جائے۔ اس حکم کے تحت کوئی کتا اگر بار بار انسانوں کو کاٹے تو پھر اس کو عمر قید کی سزا دی جائے گی