بھارتی عدلیہ کو کتوں کا مافیا کہنے پر خاتون کوایک ہفتہ قید کی سزا

  ممبئی (آئی این پی )بمبئی ہائی کورٹ نے نئی ممبئی کی رہائشی اور سی ووڈز ہاسنگ سوسائٹی کی کلچرل ڈائریکٹر وینیتا شرینندن کو عدلیہ کی توہین پر ایک ہفتے کی قید کی سزا سنا دی ہے۔ وینیتا نے اپنے بیان میں اعلی عدالتوں کے ججز کو ڈاگ مافیا کا حصہ قرار دیا تھا، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ معاملہ سی ووڈز ہائوسنگ سوسائٹی میں آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کے تنازعے سے شروع ہوا، جہاں ایک خاتون، لیلا ورما، کو جانوروں کی خوراک دینے سے روکا جا رہا تھا