سپریم کورٹ نے تشدد پر شوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید 14 سال قید میں تبدیل کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے میکے سے پیسے منگوانے اور تشدد کرنے پرشوہرکو قتل کرنے والی خاتون کی عمر قید کی سزا 14 سال قید میں تبدیل کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ بیروزگارشوہربیوی پرتشدد کرتا اور میکے سے پیسے مانگنے پرمجبور کرتا تھا، مجرمہ کے 4 بچے تھے، مجرمہ کی والدہ عموما مالی مدد کردیتی تھیں، آخری بار مجرمہ کی والدہ نے پیسے دینے سے انکارکیا جس پرشوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا