امریکہ کے ایچ ون بی ویزا کی 1 لاکھ ڈالر فیس

واشنگٹن (آئی این پی )وائٹ ہائوس  کے  ترجمان ٹیلر راجرز نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈر میں ممکنہ استثنات کی اجازت دی ہے۔وائٹ ہاس نے اشارہ دیا ہے کہ صدر ٹرمپ انتظامیہ کی متعارف کروائی گئی ایچ ون بی ویزا پالیسی سے ایک اہم ترین پیشے کو رعایت ملنے کا امکان ہے۔بھارتی ٹی وی  رپورٹ کے مطابق ایچ ون بی ویزا کی ایک لاکھ ڈالر(پاکستانی تقریبا تین کروڑ روپے)  کی نئی فیس سے ڈاکٹرز اور میڈیکل ریزیڈنٹس کو استثنا دیا جا سکتا ہے۔یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبامریکہ بھر میں طبی اداروں اور ماہرین نے دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی ممکنہ قلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے