واشنگٹن (آن لائن)امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سالانہ فیس نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی،موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکا چھوڑ کر دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں، ان کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نینام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیس صرف ابتدائی درخواست پر لاگو ہوگی، موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کرنے والوں پر نہیں۔