سیلابی نقصانات کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا : معین وٹو

مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے
پانی کا موثر انتظام غذائی، توانائی اور انسانی سلامتی سے براہ راست منسلک ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلی سطح  کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کا مثر انتظام غذائی، توانائی اور انسانی سلامتی سے براہ راست منسلک ہے،