پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے جس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی پر بات چیت کی جائے گی۔

 ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ترکیہ مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے اور افغانستان سے وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلوں کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ، پولینڈ کے وزیر خارجہ کے دورے اور پاکستان-پولینڈ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے ہوئے ہیں اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اور قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔