ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کرلی ہے۔
امریکی کلب انٹرمیامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، میسی مزید تین سال تک اس کلب کے لیے کھیلتے رہیں گے۔ کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میسی کا تجربہ اور قیادت ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔میسی نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ انٹرمیامی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنے پر خوش ہیں اور ٹیم کو مزید کامیابیوں کی جانب لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ میسی 2023 میں پیرس سینٹ جرمین چھوڑ کر انٹرمیامی میں شامل ہوئے تھے۔