سلووینیا کی وزیر خارجہ ٹینجا فیجون نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتساب کے لیے پابندیاں عائد کرنے کی کارروائی شروع کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری حالیہ امن عمل اس بات کی ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔انہوں نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو مثبت قدم قرار دیا، مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ حالت اب بھی نازک اور خطرناک ہے۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ غزہ میں صورتحال بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل راہداریاں کھولے تاکہ غذائی اشیاء، ایندھن، ادویات، پناہ گاہیں اور دیگر ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے، اور زخمیوں کو علاج کے لیے باہر جانے دیا جائے۔