ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ، خودکشی کا مقدمہ جاری

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ، خودکشی کا مقدمہ جاری

وفاقی پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، پولیس، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 نماز جنازہ کے بعد، ان کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے کل مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ وہ سرینا ناکے پر موجود تھے جہاں انہوں نے کسی سے فون پر بات کی، پھر اسٹاف سے پستول چھین کر خود کو گولی مار لی۔اسلام آباد کے آئی جی علی ناصر رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعہ میں فائر گاڑی میں ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ سیف سٹی کیمروں میں ایسی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔ کیس کی تحقیقات کے لیے تین ڈی آئی جیز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اور عدیل اکبر کے ڈرائیور اور گن مین سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔