وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے والد، بھائی اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کے لیے کامونکی کا دورہ کیا۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا مظاہرہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کے ایک قیمتی اثاثہ تھے، وہ ایک فرض شناس اور قابل آفیسر تھے۔ ان کی ناگہانی وفات سے پولیس فورس کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پولیس خاندان کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔اس دوران اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق طاہر، جواد طارق، ہارون جوئیہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔