ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو سرکاری رہائش اور مراعات فراہم

ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو سرکاری رہائش اور مراعات فراہم

ویب ڈیسک: ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں سرکاری رہائش، مراعات اور سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

 آفس آرڈر کے مطابق، بیوہ کو سرکاری گھر کا سامان، بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بل حکومت ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ، بیوہ کو ڈبل کیبن سرکاری گاڑی اور ماہانہ ایک ہزار لیٹر پٹرول بھی فراہم کیا جائے گا۔آفس آرڈر کے تحت، بیوہ کو 3 گن مین، 2 ڈرائیور، باورچی، مالی اور سوئیپر بھی فراہم کیا گیا ہے۔ یہ تمام مراعات اور سہولیات مرحوم کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ ایس پی اسلام آباد عدیل اکبر نے 23 اکتوبر 2025 کو شاہراہِ دستور پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔