بیگم نصرت بھٹو کی زندگی بے مثال قربانیوں سے عبارت تھی، یوسف رضا گیلانی

شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہمیشہ ساتھ، کندھا ملا کر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کیا:چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق خاتونِ اوّل، جمہوریت کی علمبردار اور استقامت کی علامت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر اُنہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جرات، عزم، اور جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیوں سے عبارت تھی۔  انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہمیشہ ساتھ دیا اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد انہوں نے ظلم و جبر کے مقابلے میں عوام کو حوصلہ، امید اور قیادت فراہم کی۔ جمہوریت کی بحالی میں  اُن کا کردار ایک روشن مثال ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی تربیت و رہنمائی نے اُن کی صاحبزادی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسی عظیم رہنما کو جنم دیا