لاہور ( کرائم رپورٹر)مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 96ویں سالگرہ آج ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریبات ہونگی۔پارٹی رہنما اور کارکن انکی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی بھٹو لیگسی فا ئونڈیشن کے تحت شام5بجے سالگرہ تقریب ہوگی۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ضیا آمریت میں مادر جمہوریت کی جدوجہد ملکی سیاسی تاریخ کا لازوال باب ہے،جنرل سیکرٹری حسن مرتضی ٰنے کہا بیگم بھٹو آمریت اور جبر کیخلاف مزاحمت کی علامت اورجمہوریت پسندوں کیلئے مستقل تحریک کا ذریعہ رہیں گی۔ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا مادر جمہوریت کا تذکرہ کئے بغیر پاکستان کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ نامکمل رہے گی۔