وفاقی حکومت نے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دیکر تصاویرجاری کیں، شوکت یوسفزئی

 وفاق 2 ہزار ارب کے بقایاجات ادا کرے تاکہ ہم اداروں کو مزید جدید اسلحے سے لیس کریں 
پشاور( آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ  وفاقی حکومت نے ہم پر احسان جتانے کیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دیکر تصاویرجاری کیں۔  ایک انٹرویو می  شوکت یوسفزئی نے کہاکہ بین الاقومی ادارے کے زیر استعمال ایکسپائرگاڑیاں صوبے کو دی گئیں، دیگر صوبوں کو گاڑیاں دی گئیں اور تصاویر جاری نہیں کی گئیں مگر ہم پر احسان جتانے کیلئے  آئی جی کوگاڑیاں دیکر وفاقی حکومت نے تصاویرجاری کیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کی بجائے آئی جی کو بلاکرگاڑیاں دے دیں، وفاق ہمارے 2 ہزار ارب روپے کے بقایاجات ادا کرے تاکہ ہم اداروں کو مزید جدید اسلحے سے لیس کریں