صحت کے شعبے میں جدت ، فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں ریڑھ کی ہڈی بنے گی
دشمن نے ادویات اور ویکسین دینا بند کردیںوزیر صحت کا ہیلتھ ایشیا نمائش تقریب میں خطاب
کراچی (آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہے فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کرااچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس میں پچاس ملکوں کی سینکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم کو معلوم ہو کہ 50 کروڑ ڈالر کی ویکسین امپورٹ کرتے ہیں۔ 99.99 فیصد ویکیسںن دشمن ملک سے آرہی تھیں۔ جنگ کے بعد دشمن ملک نے ادویات اور ویکسین دینا بند کردیں