یوکرین میں روس کے شدید میزائل حملے، سات افراد ہلاک،27زخمی

 دارالحکومت کیف میں بھی کافی نقصان ہوا ، زخمیوں میں27 بچے بھی شامل ہیں
کیف (آئی این پی) یوکرین  نے کاہے کہ روس کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوگئے  جن میں  دو بچے بھی شامل ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی میزائل سے ایک کنڈرگارٹن متاثر ہوا جبکہ دارالحکومت کیف میں بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ زخمیوں میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔یوکرین کی ایئر فورس کے مطابق روس نے 405 ڈرون اور 28 میزائل حملے کیے جن میں 15 بیلسٹک میزائل تھے۔خارکیف میں حکام کا کہنا ہے کہ روس کے ڈرون حملے میں 40 سالہ شخص ہلاک ہوا ہے اور کنڈرگارٹن پر حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں