پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ‘دو طرفہ تعاون بڑھایا جائیگا اسحاق ڈار

  پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلقات قائم ہیں 
پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے:نائب وز یر اعظم کی پولش ہم منصب کے  ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس 
شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دونوں ملکوں میں  یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں: رادوسواف شکورسکی  
اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے  پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے  جمعرات کو پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسواف شکورسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں سیکورسکی کا استقبال کیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے،۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم پولینڈ رادوسواف شکورسکی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے