عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کر رہے ہیں:اویس لغاری

 امید ہے  بجلی سستی کرنے سے معیشت میں بہتری آئے گی: وفاقی وزیر توانائی اویس
اسلام  آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے صنعتی شعبے کو 34 روپے اور ذراعت شعبے کو 38 روپے یونٹ ملنے والی بجلی کے اضافی یونٹس کی قیمت کم کرکے 22 روپے اور 98 پیسے کر دی گئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ  سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود تھی،  ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ بجلی صنعت اور ذراعت کو دی جائے گی، صنعت اور ذراعت معیشت میں  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ صنعت کے شعبے میں پہلے ہی قیمت میں کمی کر چکے ہیں، اب مزید کمی سے صنعت کو فروغ ملے گا، عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، امید ہے اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئے گی۔