عوام پر بجلی ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کر رہے ہیں:اویس لغاری

حکومتی آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے کرنے جا رہے ہیں: وزیر توانائی کا  سمینار سے خطاب 
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری  نے کہا ہے  اگلے مرحلے میں حکومتی آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے کرنے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام نہیں چل سکتا اس لیے تمام آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔  بجلی کی تقسیم کاری کے نظام کی نجکاری کی جا رہی ہے، 2025 میں بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی ذمہ داری نہیں رہے گی۔ صارفین اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے۔ عوام پر بجلی ٹیکس کے بوجھ کو کم کر رہے ہیں۔