میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو کامیاب رہا۔
بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس میں ابھیشیک شرما نے 68 اور ہرشیت رانا نے 35 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اکشر پٹیل، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس اور مارکس اسٹوئنس نے وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے ہدف 13.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جس میں کپتان مچل مارش نے 46، ٹریوس ہیڈ نے 28 اور جوش انگلس نے 20 رنز بنائے۔سیریز میں آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری حاصل ہو چکی ہے، جبکہ پہلے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔