اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے مذہبی و اقلیتی امور کھیل داس کوہستانی اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس سلنڈر دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اورمتاثرین سے ملاقات کرکے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا، وزیرمملکت نے متاثرین کو حکومت کی طرف سے ہرممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر ہے شریک ہیں اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ حالیہ دنوں میں اس کچی آبادی میں ہوئے حادثہ پر قوم غمناک ہے انہوں نے کہاکہ اس گیس دھماکہ سے قیمتی جانیں گئی ہیں اور اقلیتی برادری جو متاثر ہوئی ہے اس کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ گیس سلنڈر دھماکے سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ہے تاہم حنیف مسیح اکیلا نہیں پوری قوم اور حکومت ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں بھی ایسا ہی گیس سلنڈر دھماکہ ہوا تھا ہم ایسے واقعات کو روکنے کے لئے پالیسی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جو گھر متاثرین کو دیا گیا وہ سہولیات کے بغیر ہے ہم انہیں سہولیات فراہم کریں گے