ورکرز اور آجرین سے کم از کم اجرت بڑھانے پر مشاورت کی جائے گی
سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کریگی،حکام
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں کم از کم اجرت میں اضافے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ صوبائی مینمم ویجز بورڈ نے تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس آج طلب کر لیا، رواں مالی سال کے دوران بورڈ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں ورکرز اور آجرین سے کم از کم اجرت بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ پنجاب میں اس وقت کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر ہے،رواں سال اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اجلاس میں ورکرز، آجرین اور دیگر متعلقہ فریق تجاویز پیش کریں گے،مشاورت کے بعد اجرت میں اضافے کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی، حکام کے مطابق اجرت میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی۔