لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے سرکاری کالجز میں مستقل اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 7 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کر لیے۔ عارضی اساتذہ کو 75 ہزارماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور انکی تعیناتی 9 سے 10 ماہ کیلئے ہوگی۔ حکومت نے عارضی اساتذہ کی تعداد 9 ہزار کرنے کی تجویز منظور نہیں کی۔ مستقل اسامیاں خالی ہونے کے باوجود کالجز کا نظام عارضی اساتذہ کے ذریعے چلانے کا سلسلہ برقرار ہے۔