ٹرین سے گرکر نوجوان جاں بحق

24سالہ علی ریلوے پھاٹک پل بازار کے قریب اچانک ٹرین سے باہر جاگرا اورچل بسا 
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں چلتی ٹرین سے گرکر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ کا رہائشی 24سالہ علی ٹرین میں سفر کے دوران گزشتہ روز شام کے وقت ساہیوال ریلوے پھاٹک پل بازار کے قریب اچانک ٹرین سے باہر جاگرا، اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملہ نے ضروری کارروائی کیلئے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس ضروری کارروائی میں مصروف ہے۔