لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے ہزاروں اسکول ٹیچر انٹرنز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کے باوجود ایس ٹی آئیز کو معاوضوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔ تنخواہوں میں تاخیر پرلاہور سمیت مختلف اضلاع میں سکول ٹیچر انٹرنز نے کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا جبکہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں مرحلہ وار جاری ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں تمام ایس ٹی آئیز کو تنخواہیں ادا کر دی جائینگی۔