ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار گورو کھنہ نے اہلیہ آکانکشا چمولا سے علیحدگی کی خبروں کے بعد پہلی بار شادی اور رشتوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ آکانشکا چمولا نے حال ہی میں ریئیلٹی شو لاک اپ 2 میں انکشاف کیا تھا کہ میں اور گورو کھنہ طلاق لینے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گورو نے ابتدا میں اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم اپنے نئے ڈرامے کی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بات کی ہے۔گورو کھنہ نے کہا ہے کہ میرے نزدیک شادی میں سب سے اہم چیز استحکام ہے، اگر رشتے کی بنیاد مضبوط ہو تو ازدواجی زندگی بھی مضبوط رہتی ہے، بعض لوگ شادی میں صرف جوش اور خوشی کو اہمیت دیتے ہیں جس سے استحکام متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے دو شادی شدہ افراد کے درمیان توازن ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا، میں ہر کام دل سے کرتا ہوں اور نتائج انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے، پچھتاوے میں الجھے رہنے سے انسان آگے نہیں بڑھ سکتا۔