میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں،وہ گھریلو عورت ہے، بشریٰ بی بی کو سزا مجھے تکلیف دینے کیلئے دی گئی، کوئی ریلیف نہیں چاہیے‘تمام کیسوںکا سامنا کروں گا
میرے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنایاگیا‘ اس سے ایک پائی کا بھی فائدہ نہیں اٹھایا‘یہ لوگ مجھے پریشر میں لانے کیلئے سزا ئیں سنا رہے ہیں:میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(یواین پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اس فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کو خراب کر دیا ہے،میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، میری بیوی گھریلو عورت ہے،،بشریٰ بی بی کو سزا مجھے تکلیف دینے کیلئے دی گئی،راولپنڈی کی اڈالہ جیل میں 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، تمام کیسزکا سامنا کروں گا، چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کو پلاٹ دئیے گے۔آج کے فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا اس کیس میں نہ مجھے فائدہ اور نہ حکومت کو نقصان ہوا ہے۔ میں نے کبھی بھی کوئی ریلیف نہیں مانگا۔میرے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنایاگیا ہے۔ میں نے اس سے ایک پائی کا بھی فائدہ نہیں اٹھایاہے۔یہ لوگ مجھے پریشر میں لانے کیلئے سزا ئیں سنا رہے ہیں لیکن میں ان سزائوں سے گھبرانے والے نہیں ہوں