کراچی(آئی این پی) رومانیہ سے گندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا تاہم ملک بھر میں قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ کے ساتھ ساتھ اب پورٹ قاسم پر بھی درآمدی گندم کے بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تاہم بھاری مقدار میں گندم کی درآمد کے باوجود ملک بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی۔رومانیہ سے درآمدی گندم لے کر آنے والا بلک کیریئر جہاز "ایم وی الیکس پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔یہ جہاز پنجاب کے لیے 54 ہزار 983 ٹن گندم لے کر پہنچا، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اب تک مجموعی طور پر 5 بحری جہازوں کے ذریعے رومانیہ سے 2 لاکھ 73 ہزار 603 ٹن گندم درآمد کر چکی ہے